تحریک انصاف کی حکومت کو کس سے خطرہ ؟ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خاموشی توڑ دی
22 اپریل 2019 (18:45) 2019-04-22

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا ،ملک کو 30 ہزار ارب روپے سے زائد کا مقروض کرنے والے کس منہ سے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں ؟ تحریک انصاف کی حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں نئے بلدےاتی نظام سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلےز پر حل ہوسکےں گے ،فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کےلئے وفاقی اور پنجاب حکومت قانون سازی سمےت تمام اقدامات کو ےقےنی بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گور نر ہاﺅس لاہور مےں وفاقی وزےر شفقت محمود ،اےڈ ےشل سےکرٹری جنرل تحر ےک انصاف اعجاز احمد چوہدری اور پنجاب کے نئے اےڈ وکےٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھےراسمےت دےگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان ملک سے کر پشن اور منی لانڈرنگ جےسے جرائم کو جڑوں سے ختم کر نے کا فےصلہ کر چکے ہےں اور کوئی شک نہےں کر پشن اور منی لانڈرنگ کر نےوالے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہےں ان کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر ےک انصاف نے عام انتخابات مےں قوم سے جو بھی وعدے کےے ہےں ان پرہر صورت عملددرآمد کےا جائےگا اور انشاءاللہ وزےر اعظم عمران خان کی قےادت مےں اےک نےا پاکستان بن رہا ہے جہاں غر ےب اور عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بےڈ گورننس اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کا مقروض ہوا ہے لےکن موجودہ حکومت نہ صرف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے بلکہ عام آدمی کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے اےسے اقدامات کر رہی ہے جسکی ماضی مےں کوئی مثال نہےں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان کی تر جےح پاکستان سے غر بت اور مہنگائی جےسے مسائل سے قوم کو نجات دلانا ہے ۔


ای پیپر