ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی
22 اپریل 2019 (17:48) 2019-04-22

ٹوکیو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کی بقا کے لیے ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کوصنعتی اورتجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں، خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان میں دانشوروں، کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران ہمسایہ ممالک سے تعلقات ، خارجہ پالیسی کے اہم خدوخال پرتبادلہ خیال کیا۔ا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمسایوں سے پرامن تعلقات کے لیے کوشاں ہے، خطے میں امن واستحکام کی بقا کے لیے ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوصنعتی اورتجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں، خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر