وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق بھی اہم خبر آگئی
کیپشن:   Image Source : Facebook
22 اپریل 2019 (17:45) 2019-04-22

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں،مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ووٹ لیکر منتخب ہوئے ہیں اور لہذا ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوںکو کہتی ہوں کہ عثمان بزدار کو عزت دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں میڈیا چوتھا ستون ہے، میڈیا عمران خان کے آنکھ اور کان ہیں،انھوں نے کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے.

اسد عمر سے متعلق سوال پر انھوں نے کاہ کہ ہرمیدان میں ہرپلیئر سنچری نہیں کرتا، پلیئر صحیح ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات میدان ساتھ نہیں دیتا، حفیظ شیخ کی کارکردگی کی بنیادپر ان کو لایا گیا ہے، بیٹنگ آرڈرتبدیل کرناوزیراعظم کا حق ہے، وزیراعظم نے اپناآئینی حق استعمال کیا ہے، اسدعمرپی ٹی آئی کاوہ چہرہ ہے، جوعمران خان کے شانہ بشانہ رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پراظہاراعتماد کیا، پنجاب ہماراسب سے بڑا سیاسی محاذ ہے، نئی معاشی ٹیم کو وزیراعظم نے عوام دوست بجٹ کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر