اصغر خان کیس بند کرنے کی استدعا پھر سپریم کورٹ میں جمع
22 اپریل 2019 (15:40) 2019-04-22

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایک بار پھر اصغر خان کیس بند کرنے کی استدعا کر تے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

ایف آئی اے نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کسی بھی عدالت میں کیسے چلایا جائے، بے نامی بنک اکاونٹس کی تحقیقات سمیت دیگر اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے، انکوائری کمیٹی نے مرکزی گواہ بریگیڈیئر (ر ) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ کی۔

 لیکن کیس کے آگے بڑھانے اور مزید ٹرائل کیلئے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے۔جواب میں مزید کہا گیا کہ مناسب ثبوت نہ ملنے کے باعث کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں۔


ای پیپر