فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے آج رات انگلینڈ روانہ ہوگی
22 اپریل 2019 (13:57) 2019-04-22

لاہور: تیاریاں مکمل ہوگئیں ، مقابلے کی گھڑی اب دور نہیں ، پاکستان ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے آج رات گئے انگلینڈ روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آج رات انگلینڈ روانہ ہوگی، ورلڈکپ سے پہلے پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گا جس میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے شامل ہیں۔ سیریز کا آغاز پانچ مئی کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔


ای پیپر