فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات کی منگل سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
22 اپریل 2019 (12:39) 2019-04-22

لاہور: محکمہ موسمیات کی منگل سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی۔ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بارش ہوگی۔ سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ میں سورج نے تیور دکھانے شروع کر دیئے، گرمی میں اضافہ، کراچی میں درجہ حرات 34، حیدر آباد 40، سکھر 44، لاہور 38 اور ملتان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔


ای پیپر