سعودی عرب پر حملہ ،ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے حملے کی شدید مذمت 
21 ستمبر 2020 (22:39) 2020-09-21

اسلام آباد :حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ،حملے سے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا ،حوثی باغیوں کے حملے میں کئی سویلین بھی زخمی ہوئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے ۔


ای پیپر