ایران پر یو این پابندیاں ،چین نے دھماکہ دار اعلان کر دیا 
21 ستمبر 2020 (20:10) 2020-09-21

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ ژانگ جن نے سکیورٹی کونسل کے صدر اور یواین سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایران پر یواین پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے یکطرفہ امریکی اعلان کی مخالفت کی ہے۔

اپنے خط میں ژانگ نے کہا کہ امریکہ مشترکہ،جامع عمل کے منصوبہ (جے سی پی او اے)سے مئی 2018 میں یکطرفہ طور پر نکل گیا تھا اور یہ جے سی پی او اے کا مزید شراکت دار نہیں ہے لہذا امریکہ کی جانب سے سکیورٹی کونسل سے سنیپبیک طریقہ کار پر دوبارہ عمل کرنے کا مطالبہ غیرقانونی ہے۔

امریکہ کی جانب سے 20اگست کو لکھے گئے خط کے ردعمل میں سکیورٹی کونسل کے 13ارکان کونسل کے صدر کو خط لکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ امریکی خط کے نتیجے میں کوئی بھی فیصلہ یا اقدام قانونی،سیاسی یا عملی طور پر بے اثر ہوگا، صدر نے 25اگست کو نتیجہ خیز خطاب میں ان خیالات کی عکاسی کی۔


ای پیپر