وزیرا عظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات 
21 ستمبر 2020 (19:54) 2020-09-21

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی کابینہ اراکین اور دیگر حکام شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ بھی دی گئی۔


ای پیپر