کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں :عسکری قیادت
21 ستمبر 2020 (18:18) 2020-09-21

اسلام آباد :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈ ی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملکی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج کاملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں اور اس کے علاوہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔ عسکری قیادت نے بھی نیشنل ایکشن پلان پر فوری اور تیز تر عملد رآمد پر زور دیا ۔

ملاقات میں عسکری قیادت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر