اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ 
21 ستمبر 2020 (17:48) 2020-09-21

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کا اعلان کردیا، آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاکہ کرونا اثرات سے بچائو کیلئے احساس پروگرام سمیت مختلف اقدامات کیے ،حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے ملازمین کے روزگار قرض کیلئے گارنٹی دی ،روزگار بچانے کیلئے کمپنیز کو تنخواہ ادائیگی کی مد میں 200 ارب روپے تک فراہم کیے گئے ۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔  مارچ میں شرح سود 13.25 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 7 فیصد پر آگئی ہے۔


ای پیپر