نواشریف کی تقریر کے پیچھے کون تھا ؟اسد عمرنے خاموشی توڑ دی 
21 ستمبر 2020 (17:36) 2020-09-21

اسلام آباد :وفاقی وزرانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سویلین کی بالادستی ہے فیصلے کوئی اور نہیں وزیر اعظم عمران خان ہی کر رہے ہیں ،فوج اور سویلین حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے نواز شریف کی تقریر کو سرخیوں میں لگایا ،نواز شریف کی تقریر پر خوشی کی لہر سب سے زیادہ بھارت میںدکھائی دی ،اسد عمر کا کہنا تھا بھارتی میڈیا نے نواز شریف کی تقریر کو سیاست میں واپسی قرار دیا ،اس وقت اپوزیشن کی سیاست ہی نہیں جائیدادیں بھی دائو پر لگی ہیں ،اینٹی منی لانڈرنگ قانون سے اپوزیشن کی ملک سے باہر جائیدادوں کو خطرہ ہے ،فیٹیف قانون پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے سے بچانے کیلئے بنایا گیا ۔

اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نواز شریف نے کل یہ باتیں کیوں کی ؟ نوازشریف کی تقریرکی سب سے زیادہ خوشی بھارتی میڈیا پرمنائی گئی، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے نوازشریف کی سیاسی واپسی ہوگئی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو شاید صاف اور شفاف انتخابات کی عادت نہیں، انہوں نے انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

نواشریف کی تقریر کے پیچھے کون تھا ؟اسد عمرنے خاموشی توڑ دی 

فواد چوہدری نے کہا نوازشریف چاہتے ہیں ادارے ان کے پیسوں کا تحفظ کریں، نوازشریف کس منہ سے عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کیا ہے، امید ہے نوازشریف آئندہ الیکشن تک ضرورتشریف لے آئیں گے،فواد چوہدری نے کہا مجھے پتا تھا نوازشریف نہیں آئیں گے اسد عمرمان نہیں رہے تھے، نوازشریف کی تقریرسے لگتا ہے انہیں بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، نوازشریف کونسلرکا پہلا الیکشن ہار گئے تھے۔ہم نواز شریف کی بھیک سے نہیں آئے ،عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا پتا تھا نواز شریف واپس نہیں آئینگے اس لئے 7 ارب کا بانڈ رکھا تھا۔نواز شریف لندن کے مہنگے فلیٹ میں بیٹھ کر عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہہ رہے ہیں ،جمہوریت کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہوئیں نواز شریف کی قیادت میں ہی ہوئیں ۔


ای پیپر