مظاہرین نے دارالحکومت کی سڑکوں پر خیمے لگا لیے 
21 ستمبر 2020 (16:27) 2020-09-21

میکسیکو :میکسیکو میں مظاہرین نے دارالحکومت کی سڑکوں پر خیمے لگا لیے، مظاہرین نے  صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں احتجاج میں شریک افراد نے صدر کو ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی گراوٹ اور کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے کئے گئے ناکافی اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے استعفے  کا مطالبہ کر  دیا ۔

حکومت مخالف مظاہرے میں سیکڑوں افراد سڑک پر ہی خیمے لگا کر بیٹھ گئے جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ گیا۔کورونا وائرس سے میکسیکو میں اب تک 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ای پیپر