سابق امریکی قونصلر جنرل پشاور کے دیوانے بن گئے
21 ستمبر 2020 (14:41) 2020-09-21

 پشاور:  سبکدوش ہونے والے امریکی قونصلر جنرل سی بی ٹونی کا کہنا ہے کہ پشاور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور یہاں وقت گزارنا ایک اعزاز ہے۔ 

ایک  انٹرویو میں صوبائی دارالحکومت پشاور سے سبکدوش ہونے والے امریکی قونصلر جنرل سی بی ٹونی نے کہا ہے کہ پشاور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور یہاں وقت گزارنا ایک اعزاز ہے جب کہ یہاں کے لوگوں سے کافی متاثر ہوا ہوں، پشاور کی مرغ کڑاہی، چپلی کباب، آم اور قہوہ پسندیدہ کھانے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں قیام کے دوران تاریخی مسجد مہابت خان، سینٹ جان کے کیتھیڈرل چرچ اور سوات سب سے زیادہ پسند آیا۔ 

امریکی قونصلر جنرل سی بی ٹونی  نے کہا کہ ویسے تو صوبائی حکومت، پشاور قونصل خانہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ مختلف چیزوں پر مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کورونا وبا کے دوران اس تعاون کو تیز کیا گیا تھا اور قونصل خانے کے علاوہ سفارت خانے نے کورونا وبا پر تیزی سے قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون بڑھایا ہے۔ امریکی قونصل جنرل کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ صحت، تعلیم کے مواقع، سیاحت، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ 


ای پیپر