صلاح الدین کی قبر کشائی
21 ستمبر 2019 (16:53) 2019-09-21

کامونکی: صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت، جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم پر قبر کشائی کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبر کشائی اور دربارہ پوسٹ مارٹم کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم پر کامونکی کے نواحی گاں گورالی میں صلاح الدین کی قبر کشائی کی گئی، ڈاکٹرز نے میت کا معائنہ کیا اور ضروری نمونے حاصل کرلیے۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے بورڈ میں سرجن میڈیکولیگل پنجاب، ایم ایس میو ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر فرحت سلطانہ (سربراہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ) اور میو ہسپتال کے دیگر 3 سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست کی تھی۔


ای پیپر