ڈینگی آگاہی کیلئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی مہم
21 ستمبر 2019 (14:17) 2019-09-21

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ محمد اختر نے ڈینگی بخار سے بچاؤکی آگاہی مہم کے لیےڈائریکٹر ایڈمن محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دےدی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈینگی بخارسے بچاؤ کی آگاہی مہم میں ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد اسلم سپرااور اسٹیٹ آفیسر قمر عباس نے دفتر کے تمام ملازمین میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ائیر کنڈیشن سے نکلنے والے پانی کا بہتر طریقے سے نکاس کا بندوبست کیا گیا۔

گملوں اور کیاریوں کو باقاعدہ چیک کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی، ملازمین کو نہ صرف دفتر میں بلکہ ان کی رہائشگاہوں اور اردگردکے پانی کے نکاس کو بہتر کرنے کے لیے ہدایات دی گئی۔


ای پیپر