سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے مزید اثاثے
21 ستمبر 2019 (13:52) 2019-09-21

کراچی:نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے، ان کے آبائی علاقے میں بھی مبینہ اثاثوں کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

قریبی خاندانی ذرائع کا دعوی ہے کہ کھپرو اور سندھڑی کے علاقوں میں لیاقت قائم خانی کی مبینہ طور پر 500ایکڑ سے زائد زرخیز زرعی زمین ہے۔کھپرو میں ایک ایکڑ پر محیط جدید سہولیات سے مزین سینٹرلی ایئر کنڈیشن بنگلے کے علاوہ برائلر مرغی کے کئی فارمز، بھینسوں کے باڑے اور کھپرو شہر کے وسط میں مارکیٹس بھی ہیں۔

کھپرو میں دو ایکڑ پر محیط شاندار پارک میں والد کا عالی شاہ مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے، پارک نما قبرستان کا ڈیزائن کراچی کے باغ ابن قاسم سے ملتا جلتا ہے۔ لیاقت قائم خانی کے والد عطائی ڈاکٹر تھے اور ان کے نام پر میرپورخاص میں نجی کالج بھی قائم ہے۔


ای پیپر