نیب سکھر نے عباس جاکھرانی کو گرفتار کرلیا
21 ستمبر 2019 (13:05) 2019-09-21

سکھر : نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما اور جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین عباس جاکھرانی کو گرفتار کرلیا ۔بعدازاں انہیں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عباس جکھرانی صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے کزن ہیں، ان کے خلاف تین ماہ سے فریال تالپور کو تحفے میں دی جانیوالی گاڑی کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں، اس کیس میں انہوں نے ضمانت لے رکھی تھی،تاہم گذشتہ روز ضمانت مکمل ہونے پر نیب نے گرفتار کیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی اومنی گروپ سے کی گئی تھی،اعجاز جاکھرانی کو اس سے قبل بائیس دسمبرکو ایف آئی اے کراچی نے طلب بھی کیا تھا۔ نیب ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اعجاز جکھرانی کے فرنٹ مین پر جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی مرمت میں 15 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ 15 افراد کے اکاؤنٹس سے رقوم عباس جکھرانی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔


ای پیپر