مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے : نعیم الحق
21 ستمبر 2019 (11:02) 2019-09-21

واشنگٹن :وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات نہیں کرتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مودی کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے دباو ڈالیں گے۔ عمران ٹرمپ ملاقات کابنیادی ایجنڈا کشمیر کی صورتحال ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹرمپ سے دو سے تین مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی ان تفصیلات سے آگاہ کیا جو ان کے علم میں نہیں تھیں۔ ٹرمپ کو اس بات کا احساس ہوچکا کہ مسئلہ کشمیر کی نوعیت غیرمعمولی ہے۔ اگر بات چیت نہیں شروع ہوئی تو مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت شدت اختیار کرلے گی۔ مودی نے کشمیر پر ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو اس کو ایسا مزا چکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ کے تحت بی جے پی کے ٹریننگ سینٹرز میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی جارہی ہے، بھارتی وزیر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان سینٹرز میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔بھارت کی معیشت دم توڑ رہی ہے وہاں انتہاپسندی زور پکڑ رہی ہے،بھارت میں مقبوضہ کشمیر پر عوام تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کا پٹھو بن چکا ہے۔


ای پیپر