فوٹوبشکریہ فیس بک

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری
21 ستمبر 2018 (16:39) 2018-09-21

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا۔ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت کے بعد ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ کیا سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا؟ جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں کسی بھی ملک کی شمولیت پر دونوں فریقین (پاکستان اور چین ) کا متفق ہونا ضروری ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تاریک دور ختم ہوگیا اب پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔


ای پیپر