فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار 555 روپے جمع ہو گئے ہیں
21 ستمبر 2018 (13:00) 2018-09-21

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیم بنانے اور اس کیلئے عطیات جمع کرنا کا اعلان کیا جس میں ابتدائی طور پر خود انہوں نے 10 لاکھ روپے جمع کرائے، اس پر اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈیم کیلئے فنڈز بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ڈیم فنڈ میں پاک فوج سمیت قومی اداروں نے بھی دل کھول کر حصہ لیا اور کروڑوں روپے کے عطیات ڈیم فنڈ میں جمع کرائے۔

بعد میں ڈیم فنڈ کو وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ کا نام دیدیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ کیلئے پیسے جمع کرانے کی اپیل کی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے 3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع کر لیے ہیں۔


ای پیپر