مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا، فیصل واوڈا
کیپشن:   فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر سورس:   
21 اکتوبر 2020 (00:27) 2020-10-21

کراچی: مریم نوازباربارکہہ رہی ہیں مجھےبھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ مجھے گرفتار کر لو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ پولیس نےپہلےٹوئٹ کیا، کہا گیا کیپٹن (ر) صفدر کو قانون کےمطابق گرفتارکیاگیا اور قانون کےمطابق تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کے گھر کےپاس کیمرے لگےہیں ثبوت سامنےلائیں، آئی جی سندھ کابیان اب کیوں سامنے آ رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتےہیں قائدکےمزار پر جو ہوا وہ غلط تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیانیہ نوازشریف نےلندن سےشروع کیاتھا،عوام اوراداروں میں خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے یہ سب اس لیےہورہاہےکسی طرح سنسنی پھیلائی جائے، عدلیہ اوراداروں پردباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔


ای پیپر