کوئٹہ میں زوردار دھماکہ  
21 اکتوبر 2019 (18:10) 2019-10-21

کوئٹہ : کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،دھماکے کے فوراََ بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمیوں میںپولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


ای پیپر