فائل فوٹو

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات منسوخ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
21 اکتوبر 2019 (16:00) 2019-10-21

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات منسوخ کیوں ہوئی؟ نیو نیوز نے پتہ چلا لیا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات منسوخ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے رابطے پر، عبدالغفور حیدری نے حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے کے تنقیدی وار کو توڑنے کیلئے ملاقات کا وقت دیا ، اپوزیشن کے شدید رد عمل پر مولانا فضل الرحمان کو مداخلت کرنا پڑی۔ فضل الرحمان نے مذاکرات کا معاملہ رہبر کمیٹی پر چھوڑ دیا رہبر کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آج اہم اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں جے یو آئی سے وضاحت بھی مانگی جائے گی۔

ادھر اسلام آباد میں آزادی مارچ کے بینر لگانے پر پولیس نے جے یو آئی ف کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا، تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار افراد سے معلومات لے کر مزید چھاپے مارنا شروع کر دیے۔


ای پیپر