Photo by PCB Twitter

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا
21 اکتوبر 2019 (15:30) 2019-10-21

لاہور: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد کپتانی سے چھٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم سے بھی باہر ہوگئے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کی بھی ٹیم سے چھٹی ہوگئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ اس مرتبہ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ٹیم میں کئی نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فاسٹ بولر موسیٰ خان کو دونوں فارمیٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر کاشف بھٹی کی ٹیسٹ ٹیم میں انٹری ہوئی ہے، اسی طرح خوشدل شاہ، عثمان قادر، نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے، فاسٹ بولر عمران خان سینیر اور محمد عرفان کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق ، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، امام الحق ، حارث سہیل، عمران خان، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، یاسرشاہ، نسیم شاہ، محمد عباس شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو ڈمیسٹک سرکٹ میں پرفارمنس کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔


ای پیپر