دھرنے میں شرکت پر اکسانے کیلئے جے یو آئی کے علما گرفتار
21 اکتوبر 2019 (13:25) 2019-10-21

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے دو علما کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بینرز برآمد کیے گئے ،تھانہ شمس کالونی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ یہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز بھی لگا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔


ای پیپر