تین سے چار اضلاع پرانے کچرے سے پاک ہوگئے : سیکرٹری بلدیات
21 اکتوبر 2019 (10:41) 2019-10-21

کراچی:سندھ حکومت کے تحت کراچی میں شروع ہونے والی صفائی مہم ختم ہوگئی۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سے چار اضلاع پرانے کچرے سے پاک ہوگئے ہیں، صرف ضلع غربی اورجنوبی میں مزید صفائی کی ضرورت ہوگی۔صوبائی حکومت نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن کچرا منتقل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف 25فیصد کچرا ختم کرسکی ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق صفائی مہم شروع ہونے سے پہلے شہر میں 16 لاکھ ٹن کچرے کا بیگ لاک تھا،شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 12 سے 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، جبکہ 16 لاکھ ٹن کچرے کے بیگ لاک سے ضلع انتظامیہ صرف 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا سکی۔شہر میں اب بھی 13 لاکھ ٹن کے قریب کچرے کا بیگ لاک موجود ہے۔


ای پیپر