فائل فوٹو

سری لنکن کرکٹ بورڈ 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے تیار
21 اکتوبر 2019 (09:51) 2019-10-21

لاہور: کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبر آ گئی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلے گی۔ ایک میچ کراچی جبکہ دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2009 میں پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ میچ بھی آئی لینڈرز نے کھیلا تھا۔ مہمان ٹیم حال ہی میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز بھی پاکستان میں کھیل چکی۔


ای پیپر