فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا
21 اکتوبر 2018 (16:14) 2018-10-21

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی احمکانہ حرکتوں سے باز نہ آئے، روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے کئی سال پرانا معاہدہ ختم کردیا، روس پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ روس معاہدے پر عمل نہیں کر رہا بلکہ کئی سالوں اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں انہوں نے یہ معاہدہ کیوں ختم نہیں کیا۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کا واحد عالمی سپر پاور بنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک میں ایٹمی معاہدہ 1987ء کو طے پایا تھا۔


ای پیپر