فوٹوبشکریہ فیس بک

سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی اہلیت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
21 اکتوبر 2018 (15:47) 2018-10-21

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بدھ کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔

زلفی بخاری کی دہری شہریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں وقف اختیار کیا گیا تھا کہ دہری شہریت کے باعث زلفی بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی نہیں بن سکتے۔

دہری شہریت کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت پر نااہلی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر چیف جسٹس چیمبر میں سماعت کریں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم ہونے کی صورت میں مقدمہ کھلی عدالت میں لگایا جائے گا۔

دہری شہریت کی بنیاد پر حال ہی میں دو لیگی سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نااہلی کی مثالیں موجود ہیں۔


ای پیپر