فوٹوبشکریہ فیس بک

ظالم بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کو لہو لہان کردیا
21 اکتوبر 2018 (14:57) 2018-10-21

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، قابض فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز طاقت کے نشے میں آپے سے باہر ہوگئی، ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پیلٹ گن اور آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 معصوم کشمیری نوجوان جام شہادت نوش کرگئے۔

حریت راہنما مشعال ملک نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے تشدد کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس کی معطلی بھارتی جبر کی ایک نئی مثال ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کو بھی نظر ڈالنی چاہیے۔

شہادتوں کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری، نہتے کشمیری آزادی کا عزم لیے بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔


ای پیپر