فوٹوبشکریہ فیس بک

آسٹریلیا کی بیٹنگ تہس نہس کرنیوالے محمد عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا خصوصی انعام
21 اکتوبر 2018 (12:18) 2018-10-21

آسٹریلیا کی بیٹنگ تہس نہس کرنیوالے محمد عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا خصوصی انعام ، ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے بہترین بولر بن گئے۔

آئی سی سی کی پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو شاباش، بولنگ درجہ بندی میں کیریئر بیسٹ ترقی، 14 ویں نمبر سے براہ راست تیسری پوزیشن مل گئی۔ بلال آصف کو بھی 17 درجے ترقی کے بعد 52 واں نمبر مل گیا۔ بولنگ میں یاسر شاہ تنزلی کے بعد 21 ویں جبکہ وہاب ریاض 32 ویں اور محمد عامر 34 ویں نمبر پر ہیں۔

بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا قبضہ برقرار۔ بیٹنگ کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہ ہو سکا۔ پاکستانی اظہر علی 15 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ اسد شفیق کا 24 واں اور کپتان سرفراز احمد کا 25 واں نمبر ہے۔


ای پیپر