فوٹوبشکریہ فیس بک

افغانستان میں پُر امن انتخابات طالبان نے ناکام بنا دیئے
21 اکتوبر 2018 (11:28) 2018-10-21

کابل: افغانستان میں پُر امن انتخابات طالبان نے ناکام بنا دیئے، کابل میں بم دھماکے، کنٹر اور فراح میں میزائل حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 170 جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

کابل میں پولنگ اسٹیشن کے اندر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس میں 19 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ شہر قندوز میں بھی طالبان نے خود کش دھماکہ کیا جس میں 39 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ طالبان نے انتخابات کے شروع ہونے تک مختلف شہروں میں تین سو سے زائد حملے کیے ہیں۔

انتخابی معرکے میں 250 نشستوں پر 2500 امیدوار میدان میں اُترے۔ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 90 لاکھ ہے۔ سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث 7 میں سے 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز آپریشنل کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے چیف عبدالباقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حالات انتہائی سنگین ہونے کے باوجود 30 لاکھ افراد نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں، تاہم کابل میں ٹرن آوٹ بہت اچھا رہا ہے۔


ای پیپر