فوٹوبشکریہ فیس بک

اسلام آباد پولیس کو غصہ دکھانے والی خاتون ڈاکٹر گرفتار
21 اکتوبر 2018 (10:51) 2018-10-21

اسلام آباد : پولیس کو دھمکیاں دینے والی ڈاکٹر شہلا کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزمہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس کو غصہ دکھانے والی خاتون ڈاکٹر گرفتار ۔ تھانہ پولیس سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر شہلا شکیل کو انکے گھر سے حراست میں لیا۔ خاتون ڈاکٹر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے سکیم 2 سے ہے جبکہ شناختی کارڈ پر متحدہ عرب امارات کا پتہ بھی درج ہے۔

ڈاکٹر شہلا شکیل رضا راولپنڈی کے ہسپتال میں تعینات ہیں، انہوں نے اسلام آباد ڈپلو میٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دی تھی۔


ای پیپر