فوٹوبشکریہ فیس بک

ضمنی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، کراچی اور پشاور میں میدان لگ گیا
21 اکتوبر 2018 (10:33) 2018-10-21

کراچی اور پشاور میں ضمنی میدان لگ گیا، قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی 2 نشستوں پر ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کر رہے ہیں۔

کراچی کے این اے 247 اور پی ایس 111 کراچی میں پولنگ جاری ہے۔ یہ نشستیں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چھوڑی ہیں۔

ادھر پی کے 71 پشاور میں بھی ضمنی الیکشن کا دنگل ہو رہا ہے۔ یہ نشست گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے خالی کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال کیا جائے گا۔

این اے 247 میں 240 پولنگ اسٹیشنز جبکہ پی ایس 111 میں 80 پولنگ اسٹیشنز قائم۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں قومی اور سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم ہے۔ پی کے 71 پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کُل 86 پولنگ اسٹیشن پر 1900 پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔


ای پیپر