Rana Sana ullah,Jalsa,Dharna,PMLN,PDM,
21 نومبر 2020 (15:50) 2020-11-21

لاہور :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے،کورونا میں خطرہ دو فیصد اور حکومتی کورونا میں سوفیصد خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کرونا کے خلاف عوام باہر نکلیں ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائےگی،حکومتی وزرا بات کرتے ہیں تو لگتا ہے کرونا ہی ہے ،حکومتی کرونا کو ملک سے نکال دینا چاہیے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عالمی وبا کا خطرہ صرف دو فیصد اور حکومتی کرونامیں سو فیصد خطرہ ہے ۔

واضح رہے اس وقت ملک بھر میں عالمی وبا کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ،2800 سے زائد افراد اس وبا سے لڑ رہے ہیں ۔


ای پیپر