Trump blamed pharmaceutical companies for his defeat
21 نومبر 2020 (16:42) 2020-11-21

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کاملبہ جہاں دیگر ایشو پر ڈالا وہیں اب ٹرمپ نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوا ساز کمپنیوں کو ٹھہرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جو آج تک اپنی شکست کو تسلیم نہیں کر رہے اب انہوں نے اپنی ناکامی کا ملبہ دوا ساز کمپنیوں پر ڈال دیا ہے ،ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا بنانے والی کمپنیوں نے جان بوجھ کر ویکسین بنانے کی کامیابی کا اعلان الیکشن نتائج آنے کے بعد کیا ہے ،ان کا کہنا تھا دوا ساز کمپنیوں نے ویکسین بنانے میں کامیا بی الیکشن سے قبل حاصل کر لی تھی لیکن انہوں نے سازش کرتے ہوئے اس کامیابی کا اعلان الیکشن کے بعد کیا ۔

صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں پر بھی سازش کا الزام لگادیا ،واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا فائزر سمیت بڑی دوا ساز کمپنیوں نے کورونا ویکسین کی   ٹرائل میں کامیابی اور دستیابی کا اعلان جان بوجھ کر الیکشن کے بعد کیا۔

 امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بڑی دوا ساز کمپنیاں دو ماہ قبل ہی اپنے نتائج کا اعلان کرسکتی تھیں، لیکن انہوں نے چال چلی اور اس کا اعلان تاخیر سے کیا۔ 

واضح رہے اس وقت ایک دفعہ پھر عالمی وبا نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں ،سردیوں میں عالمی وبا کی دوسری لہر نے یورپ سمیت ایشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ اس میں تیزی آتی جا رہی ہے ،پوری دنیا میںویکسین بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں ،روسی صدر پیوٹن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ویکسین کو ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزارنا شروع کر دیا ہے ،امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے امید ہے اگلے سال تک ویکسین کو مکمل کامیابی کیساتھ مارکیٹ میں لے آئینگے ۔


ای پیپر