Serious global pandemic, important news about the closure of educational institutions
21 نومبر 2020 (16:14) 2020-11-21

کراچی :عالمی وبا نے جہاں پوری کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں پاکستان میں بھی اس وبا نے سردیاں آتے ہی پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے ہیں ،جس کے پیش نظر ایک دفعہ پھر لاک ڈائون سمیت تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق خبریں زیر گرد ش ہیں ۔

اسی سلسلے میں وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی مشاورت اور وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں ہی 23 نومبر کے بعد سکول بند کرنے یا کھلے رکھنے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز پر غور کرنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا تھا جس وفاق کی طرف سے بھیجی گئی سفارشات پر غور کیا گیا ،ان کا کہنا تھا تعلیمی اداروںکو بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائیگا ۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے بتایا کہ اس وقت کراچی کے تما م سکولز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا یا جا رہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق بھی ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صرف تجاویز پر غور کیا گیا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ وفاقی کابینہ کی بریفنگ اور محکمہ صحت کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے تناظر میں کیا جا ئیگا ،انہوں نے کہا موسم سرما کی تعطیلات کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے ،تما م چھٹیوں کا فیصلہ 23 تاریخ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ہو گا ۔


ای پیپر