Raided at Famous Indian Actress
21 نومبر 2020 (17:37) 2020-11-21

ممبئی :بھارت کی معروف مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پولیس نے اچانک چھاپہ مارا ،جہاں ان کے شوہر سے پوچھ گچھ کی گئی ،بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر پر ممنوعہ منشیات کے استعمال کا الزام ہے ۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑھتے منشیات کیسز کے بعد اداکاروں میں خودکشی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اس لیے بھارتی انسدا د منشیات فورسز نے اب اداکاروں سے متعلق معلومات اکھٹنا کرنی شروع کر دی ہے ،اسی سلسلے میں ممبئی پولیس نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں بھارتی معروف مزاحیہ ادا کار ہ بھارتی سنگھ کے گھر چھاپہ مارا اور ان کے شوہر سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔

ممبئی پولیس کے مطابق بھارتی سنگھ کے گھر سے معمولی مقدار میں منشیات کی مقدار ملی ہے ،ابتدائی طور پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے کہ یہ منشیات کس خاص مقصد کیلئے استعمال کی جا تی رہی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے بعد کئی خود کشیوں کے کیس سامنے آئے ہیں ،فلم انڈسٹری میں بڑھتے خودکشی کے کیسز کے بعد ممبئی اور دہلی پولیس نے اداکاروں کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا ہوا ہے ۔


ای پیپر