Firdous Ashiq Awan clean bowled the Governor of Punjab
21 نومبر 2020 (22:54) 2020-11-21

لاہور :معاون خصوصی اطلاعات پنجاب اور گورنر پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا ،جہاں دونوں اہم رہنمائوں نے دلچسپ کرکٹ میچ بھی کھیلا ۔

معاون خصوصی اطلاعات اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ٹیموں کے درمیان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورے پردلچسپ میچ کھیلا گیا،گورنر پنجاب کی وکٹ فردوس عاشق نے اڑا دی ،فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلین بولڈ کر دیا۔

واضح رہے اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جلسوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا جب جلسے پنجاب میں ہوں گے تو قانون سے استقبال کرینگے ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت پنجاب عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مکمل ہدایات جاری کر چکی ہے جو کوئی بھی ان خلاف ورزی کرے گا اس کو قانون کا سامنا کرناپڑے گا ۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب لائن آف ایکشن دے چکی ہے ۔


ای پیپر