Shah Mehmood Qureshi exposed India's terrible plan
21 نومبر 2020 (22:25) 2020-11-21

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان چین گیم چینجر منصوبے سی پیک کو نشانہ بنا نے کے در پے ہے ،بھارت اس وقت پاکستان میں دہشگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھابھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے باقاعدہ ایک سیل بنا یا ہے ،اس سیل میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کیلئے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ،انہوں نے کہا ہم دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں سی پیک کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کیلئے چین اور پاکستانی قیادت پر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے،چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے،چین نے سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے،پاکستان چین کیساتھ مل کر گیم چینجر منصوبے سی پیک کی حفاظت کرے گا ،سی پیک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں پیش کئے گئے ڈوزیئرمیں ظاہرخدشات یواین،اوسی آئی سمیت تمام فورمز پر اٹھائیں گے،پاکستان افغانستان میں امن، خطے کے استحکام کی کوشش کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا سی پیک کیخلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہے گا ،بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،ہر محاذ پر ناکامی ہو گی،پاکستان بھارتی دہشگردی کا معاملہ اب عالمی سطح پر اٹھائے گا ۔


ای پیپر