Yousuf Raza Gilani, PDM,
کیپشن:   Photo by Twitter سورس:   
21 نومبر 2020 (20:07) 2020-11-21

اسلام آباد:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر  اکٹھی  ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کہتےہیں بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم سے 30 نومبر کے جلسے کی میزبانی لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ  آپ جلسے و جلوس کریں ہم آپکو کنٹینر اورکھانے دیں گےوہ آج گرفتاریاں کرنے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نےناانصافی کی تو ہمیں جلسہ کے لیئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

دوسری جانب حکومت کورونا کی صورتحال کے پیش نظرپی ڈی ایم کے اقدام کو غیر جمہوری اور عوامی مفاد کے منافی قرار دے رہی ہے۔ وفاقی  وزراء نے اپوزیشن کو خبردار کیاکہ کیسز بڑھے تو اپوزیشن کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بختاور کی منگنی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا جبکہ عوام کی صحت کا کوئی خیال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ فرعونیت اور کیا ہوسکتی ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مفادپرست ٹولےپرمشتمل ہے اورمولانااقتدارسےدوری میں منافقت کی ہرحدپھلانگ چکےہیں۔ 


ای پیپر