Preparations, funeral prayers, Allama Khadim Hussain Rizvi, Minar-e-Pakistan
کیپشن:   Photo by Twitter سورس:   
21 نومبر 2020 (09:38) 2020-11-21

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، علامہ خادم حسین کا جسد خاکی تدفین کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے سربراہ مقرر۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ میں کارکنوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں شرکت کی ، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو پروٹو کول میں لایا گیا۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی، این اے 120 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سات ہزار ووٹ حاصل کیے، تحریک لبیک پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ خادم حسین رضوی کی میت مسجد رحمت العالمین یتیم خانہ ملتان روڑ سے مینارہ پاکستان لائی گئی۔

خادم حسین رضوی کی میت کو چوک سکیم موڑ، چوک یتیم خانہ، سمن آباد چوک، گندا نالہ سمن آباد، چوبرجی چوک، ایم اے او کالج چوک، سول سیکرٹریٹ چوک، کچری چوک، داتا دربار، آزادی فلائی اوور، گریٹر اقبال پارک لایا گیا۔

نمازے جنازے کے بعد میت کو گریٹر اقبال پارک، آزادی فلائی اوور، ٹمبر مارکیٹ چوک، نیازی شہید انٹر چینج، بند روڈ، بابوصابو انٹرچینج، چوک یتیم خانہ، چوک سکیم موڑ سے قبرستان لایا گیا۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پیروکار مینار پاکستان موجود تھے۔

واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔


ای پیپر