Indian media, drama, army, fake news, Azad Kashmir
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
21 نومبر 2020 (09:07) 2020-11-21

نیو دہلی: بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی گئی ، ایل او سی پار کرکے پاکستانی سرحد میں کاروائیوں کی فیک نیوز کی خود بھارتی فوج نے ہی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے جھوٹے میڈیا دعووں کو مسترد کر دیا۔

پرمجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر واضح کیا کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کوئی کارروائی نہیں کی، بھارتی میڈیا کا جھوٹی خبر دینا اور خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مائیکرو سافٹ نے بھارت کو دنیا بھر میں جھوٹی خبروں کا گڑھ قرار دیا تھا، مائیکروسافٹ کی سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ جھوٹی خبریں بھارت میں پھیلائی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا زیادہ تر جھوٹی خبریں پاکستان کے خلاف پھیلاتا ہے۔ ان خبروں میں اکثر یہ دعوے سامنے آتے رہتے ہیں کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے اندر گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے یا پھر ایسی خبر ہوتی ہے کہ بھارتی سورماوں نے پاکستانی سرحد پار کر کے پاک فوج پر کامیاب حملہ کیا۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ کیسے پاک فوج نے نہ صرف بھارتی طیارہ کو تباہ کیا بلکہ بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا جسے بعد میں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر مودی سرکار کو واپس کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اس اقدام کو پوری دنیا میں سہرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کو واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اُس پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ای پیپر