عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
21 نومبر 2019 (22:52) 2019-11-21

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں لیڈروں کے درمیان اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین باہمی اور علاقائی امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کے صورحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس سے متعلق ان کے موقف کو سراہا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ وہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ افغان امن اور مفاہتی عمل کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مثبت عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔


ای پیپر