گوگل اور فیس بک انسانی حقوق کیلئے خطرہ
21 نومبر 2019 (22:41) 2019-11-21

جنیوا: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے کاروباری ماڈل کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں بے لگام نگرانی اور ڈیٹا چوری کرکے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرکے ان حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔ تنظیم نے یورپی یونین اور جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے قوانین وضع کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ایمنسٹی کے مطابق تقریبا تین ارب افراد ہر مہینے فیس بک جبکہ دنیا میں نوے فیصد سے زائد انٹرنیٹ صارفین گوگل سرچ انجن استعمال کرتے ہیں۔


ای پیپر