سعید اجمل نے سپن بولنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی
21 نومبر 2019 (21:07) 2019-11-21

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے لیے درخواست جمع کرادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپن بولنگ کوچ کیلئے اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد سعید اجمل نے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس عہدے کےلیے درخواست جمع کرادی ہے۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے نوجوان بولرز کی مدد کرنا خواہش ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔


ای پیپر