سعودی عرب میں پاکستانی کا قاتل پکڑا گیا
21 نومبر 2019 (19:05) 2019-11-21

ریاض: سعودی عرب میں  ایک پاکستانی   کو قتل کر کے فرار ہونے والا سعودی شہری گرفتار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ سعودی شہری کی عمر 20 ہے۔ قتل کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔دونوں کے درمیان کسی معاملے میں اختلاف ہوگیا تھا جس کے باعث ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں سعودی نے پاکستانی کو قتل کردیا اور علاقہ سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت جرائم کا سراغ لگانے والے ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوع کو گھیر لیا اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ایک شہری قتل میں ملوث ہے۔

قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے مگر معلوم ہوا کہ وہ وہاں موجود نہیں ہے۔ریجن پولیس نے ملک بھر کی پولیس کو مفرور شخص کی اطلاع دے دی جس کے بعد اسے ریجن سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔شہری سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ قتل کے اسباب معلوم کیے جائیں اور آلہ قتل ضبط ہو، بعد ازاں اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کیا جائے گا۔


ای پیپر