برطانوی ٹی وی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا
21 نومبر 2019 (18:04) 2019-11-21

سرینگر: برطانوی ٹی وی نے مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے کہ بھارتی پول کھول دئیے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پیسے دے کر چلائی جانی والی ٹرانسپورٹ تو روڈوں پر موجود ہے لیکن مسافر کوئی نہیں۔ حریت کانفرنس اور سابق کٹھ پتلی وررا اعلی سمیت تمام کشمیری رہنما جیلوں میں قید ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم چوتھے ماہ بھی جاری۔ اسی لاکھ کشمیری میڈیا بلیک آئوٹ اور بھارتی سختیوں کا شکار ہیں۔

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے کہ کا مسلسل راگ آلاپ رہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پیسے دے کر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ یہ دکھانے کیلئے کہ کشمیریوں کی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن ان گاڑیوں میں کوئی مسافر نہیں۔ پیسے دے کر بھارتیوں کو سیرکیلئے بھیجا جارہاہے لیکن حقیقت میں مقبوضہ کشمیر کی صعنت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہواہے۔


ای پیپر