نسیم شاہ دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کرکٹر
21 نومبر 2019 (17:47) 2019-11-21

برسبین: نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں نام درج کرا دیا،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین کرکٹر کے طور پر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے والے نوجوان پیسر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے گرین کیپ پہنائی، نسیم شاہ اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے، پھر آنسو پونچھے، شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔ برسبین کے میدان میں اترتے وقت ان کی عمر16سال 278دن ہے جب کہ نوجوان پیسر نے توقعات کا دبا لیے بغیر عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کردیا۔

اس سے قبل پاکستان کے ہی حسن رضا نے صرف 14 سال اور 227دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا،دوسرے نمبر پر مشتاق احمد نے ڈیبیو کیا تو وہ15سال 124دن کے تھے،تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد شریف نے 15سال اور 128دن کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔


ای پیپر